حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ شیخ نوری ہمدانی نے شہید امام خامنہ ای کے بعض مقلدین کی جانب سے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو خمس دئیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ شہید رہبر کے مقلدین کی جانب سے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو خمس کی ادائیگی، بری الزمہ کا باعث بنے گی۔

بسم الله الرحمٰن الرحیم
آیت الله العظمیٰ نوری ہمدانی نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو خمس کی ادائیگی کے سلسلے میں شہید رہبر کے بعض مقلدین جو ان کے حکم سے اپنی سابقہ تقلید پر قائم ہیں، کے ایک سوال کے جواب میں کہا:
السلام علیکم
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ شرعی وجوہات (خمس وغیرہ) حوزہ ہائے علمیہ کی ترقی اور طلباء کے امور کے انتظام پر خرچ ہوتے ہیں اور ان (رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای) کی ایک جامع الشرائط فقیہ کے طور پر موجودہ شناخت کے پیشِ نظر، انشاء اللہ، رہبرِ شہید کے مقلدین کی خمس کی ادائیگی، بری الزمہ ہونے کا باعث بنے گی۔
حسین نوری ہمدانی
13 مئی 2026









آپ کا تبصرہ